کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت بہتر کرنے پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسانوں کو سپورٹ پرائس دے گی تو وہ زیادہ گندم کاشت کریں گے اور پھر ہمیں باہر سے گندم امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں دینے سے ہی ملک کے معاشی حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خیرپور اکنامک زون کو عالمی ایوارڈ ملنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سندھ میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، تاہم ہماری اولین ترجیح صحت کا شعبہ ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر شعبے میں ترقی ممکن ہو سکے۔