کراچی :سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کاکہنا ہےکہ سندھ میں پیپلزبس کے منصوبے کی وجہ سے عوام کو سہولتیں حاصل ہو رہی ہیں، اور اب پنجاب نے بھی ای بسز کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ای وی گاڑیوں کو ترجیح دے رہی ہے اور جلد ای وی اسکوٹی اور ٹیکسی سروسز بھی متعارف کروائی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اسپتال، اسکول اور سرکاری عمارتوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ توانائی کے ذرائع بہتر ہوں اور عوام کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔