کراچی : حکومت سندھ نے کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک ہی نظام میں لانے اور ای وی ٹیکسی سروسز کے آغاز کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس میں ۔
ای وی ٹیکسی گاڑیوں کو عوام کو آسان اقساط پر فراہم کرنے کے مختلف ماڈلز پر غور کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے نہ صرف شہر کا ٹیکسی نظام بہتر ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں چلنے والی تمام ٹیکسی سروسز کو ایک ہی نظام میں لایا جائے گا تاکہ کرایوں، سروس کے معیار اور گاڑیوں کی انسپیکشن کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ اس کے علاوہ، حکومت سندھ خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں ایک ہزار پنک سکوٹیز فراہم کرے گی تاکہ خواتین کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز رواں سال جون تک پہنچ جائیں گی اور ای وی گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس کے قیام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں