کراچی :سندھ کے علاقے کچے میں 71 بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے سرینڈر کر کے اپنی ہتھیار پولیس اور وزیر داخلہ سندھ کے حوالے کر دیے ہیں۔ سرینڈر کیے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے 200 سے زائد چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
ضیا الحسن لنجار نے سندھ پولیس کے افسروں، جوانوں اور رینجرز کے جوانوں کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس نے حکومت کی جارحانہ پالیسی کے تحت مؤثر طریقے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص چاہتا ہے کہ علاقے میں امن قائم ہو تاکہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ سکون سے زندگی گزار سکیں۔
یہ اقدام علاقے میں امن و امان کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔