Get Alerts

:پیپلزپارٹی کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان کا جواب دے یا ہم دیں: عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر سخت ردعمل

:پیپلزپارٹی کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان کا جواب دے یا ہم دیں: عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر سخت ردعمل

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان کا جواب دے یا ہم دیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی ہی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو معافی مانگنی چاہیے کیونکہ ان کے کنٹرول میں ایسے لوگ بھی نہیں جو ہارے ہوئے ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ایک طرف تو جمہوریت کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف ہماری لیڈرشپ پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو اس معاملے کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے چند لوگ اپنی جماعت کے اقتدار میں بیٹھنے کو برداشت نہیں کر پا رہے اور اسی وجہ سے ایسے بیانات دے رہے ہیں جو پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔

ٹیگز: