کراچی: آج سونے کی قیمت میں ایک اور بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس میں فی تولہ سونا 7,538 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6,463 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر سستا ہو کر 4,150 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔