Get Alerts

حکومت کا پاسپورٹ کے ڈیزائن اور رنگ میں تبدیلی کا فیصلہ، عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوں گے

حکومت کا پاسپورٹ کے ڈیزائن اور رنگ میں تبدیلی کا فیصلہ، عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوں گے

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ملک میں جاری کیے جانے والے پاسپورٹس کے رنگ، ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت عام شہریوں، سرکاری افسران اور ڈپلومیٹس کو جاری کیے جانے والے پاسپورٹس کے رنگ اور ظاہری ڈیزائن مکمل طور پر نئے انداز میں ڈھالے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے اس منصوبے کے لیے وزارتِ داخلہ سے باقاعدہ اجازت طلب کر لی ہے۔ تجویز میں تینوں اقسام کے پاسپورٹس (عوامی، سرکاری، اور ڈپلومیٹک) کے لیے الگ الگ رنگ اور جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق سفری دستاویزات فراہم کی جا سکیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے پاسپورٹس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس سے نہ صرف جعلسازی کو روکا جا سکے گا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی پاسپورٹ کی وقعت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

فی الحال وزارتِ داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے، جس کے بعد نئے ڈیزائن پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

ٹیگز: