تہران:ایران میں فوجی پریڈ کے دوران دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی صوبے خزستان کے شہر جنوب مغربی اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا جہاں فوجی اہلکار پریڈ میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائر کھول دئے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی پریڈ میں شریک فوجی قافلے کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سے 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے۔ جبکہ مزید فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
#Terrorist attack reported in #military parade in #Ahvaz, southwest of #Iran. Casualties are expected but no number of dead and wounded have been reported so far.
— Abas Aslani (@AbasAslani) September 22, 2018
واضح رہے کہ یہ فوجی پریڈ 1980ءسے 1988ءکے دوران ہونے والی ایران و عراق جنگ کی یادگار کے طور پر کی جارہی تھی۔