نیب مقدمات میں سزا کی شرح70 فیصد ہو گئی ، رپورٹ

 نیب مقدمات میں سزا کی شرح70 فیصد ہو گئی ، رپورٹ

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب ) نے 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق نیب مقدمات میں سزا کی شرح70 فیصد ہو گئی ہے۔


تفصیلات  کے مطابق نیب نے11 ماہ میں476 افراد کو گرفتار کیا اور 216 شکایتوں کی تصدیق کی گئی جبکہ 239 انکوائریاں تفویض کی گئیں اور نیب افسران کو 79 تحقیقات تفویض کی گئیں۔

نیب کا رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ11ماہ میں 340 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے جس میں پلی بارگین ریفرنس بھی شامل ہیں اور نیب کیسزمیں احتساب عدالت نے72 افراد کو سزائیں دیں اور نیب کے قیام سے اب تک297 ارب روپے کی رقم بر آمد کی جا چکی ہے اس طرح نیب مقدمات میں سزا کی شرح70 فیصد ہو گئی ہے۔