شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ خود کو شوبز سے دور رکھ سکتی ہوں‘نرما

شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ خود کو شوبز سے دور رکھ سکتی ہوں‘نرما

لاہور: معروف اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی خود کو شوبز سے دور رکھ سکتی ہوں۔

مجھے فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میرا فی الحال ایسا کرنے کا ارادہ نہیں۔اداکارہ نرما نے کہا کہ کچھ لوگ یہ پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے تو یہ بالکل جھوٹ کا پلندہ ہے۔

مجھے شوبز انڈسٹری نے بہت عزت دی اور میں کسی بھی صورت خود کو شوبز انڈسٹری سے دور نہیں کر سکتی بلکہ معیاری کام کو ترجیح دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔