Get Alerts

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، پی اے ایف ترجمان کی جانب س واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ حکام کو پیش کرے گی۔