محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ لی، واپس آنا چاہتے ہیں تو فرسٹ کلاس کھیلیں: انضمام الحق

محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ لی، واپس آنا چاہتے ہیں تو فرسٹ کلاس کھیلیں: انضمام الحق

لاہور : چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ لی اب واپس آنا چاہتے ہیں تو فرسٹ کلاس کھیلیں۔ 

ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے صحافی کے محمد عامر سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا سب کو پتہ ہے کہ عامر بہت اچھا کرکٹر رہا ہے. اس نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اگر وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے تو تمام کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کے دروازے کھلے ہیں، آپ فرسٹ کلاس کھیلیں اور پرفارم کریں، آپ کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کبھی بھی کسی کے لیے دروازے بند نہیں کرتا۔ یہ ہر کھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے یا نہیں۔

مصنف کے بارے میں