طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ ، قائد اعظم یونیورسٹی کے معاملات سے ایجنسیوں کو دور رکھیں: چیف جسٹس کی ہدایت

طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ ، قائد اعظم یونیورسٹی کے معاملات سے ایجنسیوں کو دور رکھیں: چیف جسٹس کی ہدایت

اسلام آباد : قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  بحیثیت رکن شرکت کی۔ چیف جسٹس  نے قائد اعظم یونیورسٹی میں پولیس ، رینجرزکی موجودگی پر اظہار ناراضی   کیا۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا   یونین غیر جماعتی ہو ، فرقہ واریت، لسانی تقسیم سے پاک ہو۔

ذرائع کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وائس چانسلر  پروفیسر نیاز کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوئے۔چیف جسٹس نے  کہا کہ  یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں ۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی ۔ جنرل ضیاالحق کے مارشل لا کے پہلے حکم میں یونیورسٹی یونین ختم کی گئی۔ 

چیف جسٹس  نے کہاکسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں۔ ایجنسیوں کو بھی یونیورسٹی معاملات سے پرے رکھیں۔ یہاں اعلیٰ تعلیم پر توجہ دی جائے۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں آخری بار چیف جسٹس بھگوان داس نے دورہ کرکے اجلاس میں شرکت کی تھی ۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک بار آن لائن اجلاس میں شرکت کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں