Get Alerts

پاکستان سے رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارت ہی زیادہ میچز جیتا ہے، بھارتی کپتان

پاکستان سے رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارت ہی زیادہ میچز جیتا ہے، بھارتی کپتان

دبئی :  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اب پاکستان سے رقابت کا معاملہ ختم ہو چکا ہے کیونکہ بھارت نے گزشتہ دس سے پندرہ میچز میں زیادہ تر مقابلے جیتے ہیں۔

سوریا کمار نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس ایک ہے، جو بھارت کی بالادستی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے فیلڈنگ میں ہوئی غلطیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا"۔

بھارتی کپتان نے دبئی کی وکٹ کو بھی آسان قرار دیا اور کہا کہ 14 ستمبر کے بعد وکٹ نے بولرز کو نیا چیلنج دیا ہے۔ ان کے مطابق میچ کا ٹرننگ پوائنٹ 10 اوورز کے بعد آیا جب بھارتی بولرز نے بہترین بولنگ کی، خاص طور پر بولر ڈوبے کا سپیل فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں پاکستانی بیٹسمین آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹیگز: