Get Alerts

چارلی کرک کی اہلیہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

چارلی کرک کی اہلیہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن : امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ ایرِیکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کے کیمپس میں 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں 63 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایرِیکا کرک نے جذباتی انداز میں کہا، "میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں کیونکہ چارلی ہمیشہ دوسروں کو معاف کر دیا کرتے تھے۔ نفرت کا جواب نفرت نہیں ہے۔"

ان کی تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی شرکاء کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

ٹیگز: