Get Alerts

کراچی میں اکتوبر کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آ گئی

کراچی میں اکتوبر کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آ گئی

کراچی :ملک بھر میں مون سون کے اختتام کے بعد موسمِ خزاں کی آمد ہو چکی ہے، ایسے میں کراچی کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں آج صبح سمندر کی جانب سے آنے والے نچلی سطح کے بادلوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار دیکھی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہلکی بارش اور پھوار کا یہ سلسلہ 25 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، تاہم ستمبر کے آخر میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔"
ماہرینِ موسمیات کے مطابق، اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے آغاز میں جنوب مشرقی سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بارش کا ایک اچھا اسپیل متوقع ہے۔

مزید براں، سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ٹیگز: