Get Alerts

پاکستان میں رواں سال کا 27واں پولیو کیس رپورٹ، متاثرہ بچہ حیدرآباد سے سامنے آگیا

پاکستان میں رواں سال کا 27واں پولیو کیس رپورٹ، متاثرہ بچہ حیدرآباد سے سامنے آگیا

اسلام آباد/حیدرآباد:پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد سے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 27 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں رواں سال پولیو کے سات کیسز سامنے آ چکے ہیں، جو کہ انسدادِ پولیو کے جاری اقدامات کے باوجود ایک تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔

نیشنل ای او سی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پولیو ایک لا علاج مرض ہے، جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

حکام کے مطابق ملک گیر سطح پر اگلی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر کے درمیان چلائی جائے گی، جس میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائیں گے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے صرف حکومتی اقدامات کافی نہیں، بلکہ والدین، کمیونٹی، علما، اساتذہ اور میڈیا کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

ٹیگز: