نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے مصری اور فرانسیسی وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔