Get Alerts

اسلام آباد عالمی سفارت کاری کا مرکز؛ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی دفترِ خارجہ آمد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اعلیٰ سطح کے وفود کے ہمراہ دفترِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر اور ترکیہ کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ اور مشترکہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سنگین صورتحال اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری جنگ اور کشیدہ صورتحال کو روکنے کے لیے ایک موثر اور مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے پر غور کیا۔
 ملاقاتوں کے دوران پاکستان، مصر اور ترکیہ نے اپنے باہمی تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اہم ملاقاتوں کا مقصد مسلم امہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور عالمی سطح پر ایک متفقہ موقف پیش کرنا ہے تاکہ خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔ مصر اور ترکیہ کا پاکستان پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام آباد اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں ایک کلیدی کھلاڑی بن کر ابھرا ہے۔

ٹیگز: