Get Alerts

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

اسلام آباد :  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ، اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی بات کی۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ سے بات چیت میں اسحاق ڈار نے انہیں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور مشکل وقت میں ترکیہ کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: