Get Alerts

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان اور ایرانی وزیر خارجہ عباسی عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

پاک ترکیہ کے دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں ایران کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات پر بات کی اور بات چیت و سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ٹیگز: