Get Alerts

بھارتی اداکارہ سونم نے 44 سال کی عمر میں بزنس مین ڈاکٹر مرالی پوڈووال سے دوسری شادی کرلی

 بھارتی اداکارہ سونم نے 44 سال کی عمر میں بزنس مین ڈاکٹر مرالی پوڈووال سے دوسری شادی کرلی

بھارتی اداکارہ سونم نے 44 سال کی عمر میں بزنس مین ڈاکٹر مرالی پوڈووال سے دوسری شادی کرلی

ممبئی: سونم  کا اصل نام’’بختاورخان‘‘ ہے لیکن فلمی دنیا میں انہیں سونم کے نام سے شناخت ملی جب کہ انہوں نے  فلمی سفر کا آغاز 1988 میں رشی کپور کے مدمقابل فلم’’وجے‘‘سے کیا  لیکن انہیں شہرت فلم ’’تری دیو‘‘ کے گیت ’’اوئے اوئے ترچھی ٹوپی والے‘‘ سے ملی۔

اداکارہ نے  فلمسازراجیو رائے سے کیرئیر کے عروج پر ہی شادی  کر کے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی  جب کہ گزشتہ سال دونوں  کے درمیان اختلافات کے باعث  طلاق ہوگئی تھی جس سے ان کا 23 سالہ  بیٹا بھی  ہے لیکن اب پھر اداکارہ نے 44 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم نے اپنے قریبی دوست اور کیرالہ کے معروف بزنس مین ڈاکٹر مرالی پوڈو وال سے دوسری شادی کی جب کہ اداکارہ کے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ ہوئی ہے جس میں بیٹا گورو رائے ، قریبی دوست اور رشتے دار شریک تھے۔