Get Alerts

ترقی پانے والے پاک فوج کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

ترقی پانے والے پاک فوج کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کمانڈر بہاولپور کور تعینات کیا گیا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر آفیشل ویب سائٹ

راولپنڈی: پاک فوج میں حال ہی میں ترقی پانے والے افسران سمیت 5 افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کر دیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف لگایا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی جی سی اینڈ آئی ٹی) اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کمانڈر بہاولپور کور تعینات کیا گیا ہے۔