عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری
کیپشن: عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری
سورس: file

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے۔ قرضہ خیبر پختونخوا میں تعلیم،صحت اور معاشی بحالی کیلئے دیا جائے گا ۔

نیو نیوز کے مطابق قرض خیبر پختونخوا کے اسپیڈ پروگرام کیلئے فراہم کیا جائے گا ۔پروگرام کے تحت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر کیا جائے گا ۔

عالمی بینک کے مطابق قرض سے صوبائی حکومت سرکاری وسائل کے بہتر استعمال کی منصوبہ بندی کرسکے گی۔بجٹ اور اخراجات کو مناسب انداز میں استعمال کیا جاسکے گا ۔