اسلام آباد/نیویارک: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" (RAW) کی جانب سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردی پھیلانے کے منظم نیٹ ورک کے ناقابل تردید ثبوت عالمی منظر نامے پر سامنے آ گئے ہیں۔
دستاویزی شواہد کے مطابق، "فتنہ الہندوستان" جیسے گروہوں کو بھارتی فنڈنگ فراہم کرنے کے ٹھوس ثبوت اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں رہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اس کا برملا اعترافِ جرم اس بات کی زندہ جاوید مثال ہے کہ بھارت کس طرح پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ مزید برآں، بھارتی مشیرِ قومی سلامتی اجیت دوول کی جانب سے بلوچستان کو توڑنے کی کھلے عام دھمکیاں بھارتی ریاست کی جارحانہ اور دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔