کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے تک آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس قیمت 52 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 714 ڈالر ہو گئی۔