کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 20 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر مارچ کے آخر میں 16 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھے۔