بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے، وزیراعظم

بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے، وزیراعظم
کیپشن: بھارتی میڈیا کا جھوٹا دعویٰ ہے کہ افغانستان سے دہشتگرد آ گئے ہیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا جھوٹا دعویٰ ہے کہ افغانستان سے دہشتگرد آ گئے ہیں۔ جنوبی بھارت میں دہشتگردوں کے داخلے کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔