لدھیانہ کے سرکاری سکول میں سٹاف روم کی چھت گرگئی  ،ایک ٹیچر ہلاک، تین زخمی

لدھیانہ کے سرکاری سکول میں سٹاف روم کی چھت گرگئی  ،ایک ٹیچر ہلاک، تین زخمی

لدھیانہ: لدھیانہ کے سرکاری سکول میں سٹاف روم کی چھت گرنے سے ایک ٹیچر ہلاک، تین زخمی ہوگئے۔

 لدھیانہ کے بڈووال گاؤں میں گورنمنٹ سینئر سیکنڈری سکول کے  سٹاف روم کی چھت گرگئی اس سے ایک استاد کی موت ہو گئی ۔ کل چار اساتذہ ملبے میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں بچا لیا گیا تھا۔

تاہم ان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھجوادیاگیا ۔بتایاجارہا ہے کہ سکول میں کسی بھی سٹوڈنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ 

ذرائع کاکہنا ہےکہ سکول کی عمارت پرانی تھی اس  کی دوسری منزل پر کنسٹرکشن کا کام ہورہا تھا۔پہلی منزل پر سیمنٹ کا سلیب نیچے گرا جس کے نتیجے میں سٹاف روم کی چھت گر گئی اورایک ٹیچر کی موت واقع ہوگئی۔ 

مصنف کے بارے میں