تاریخی لمحہ، چندریان 3 کامیابی سے چاند پر اتر گیا، بھارت چوتھا ملک بن گیا

 تاریخی لمحہ، چندریان 3 کامیابی سے چاند پر اتر گیا، بھارت چوتھا ملک بن گیا

نئی دہلی: بھارتی خلائی مشن چندریان تھری چاند کے جنوبی قطب پر اتر گیا۔ بھارتی خلائی مشن  کامیابی سے اتر ا۔امریکہ، روس اور چین کے بعد بھارت چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندریان تھری مشن ممکنہ طور پر چاند کے جنوبی حصے پر اترا۔چاند پر اترنے کی یہ دوسری کوشش دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔


 قبل ازیں سال  2019 میں بھارت کی ایک کوشش ناکام ہو گئی تھی ۔  تازہ ترین مشن تقریبا 50 سال میں روس کا پہلا چاند مشن چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہونے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

بھارت کے خلائی ادارے اسرو کی جانب سے چاند کے تاریک حصے میں اترنے کیلئے چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ کیا گیا تھا اور اگست کے شروع میں چاند کے مدار میں داخل ہوا۔وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا جس کے بعد آج یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔

مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا اور چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔اس سے قبل امریکہ، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں