Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب کا اوساکا ایکسپو 2025 کا دورہ ،پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال، بہتر زندگی کے وژن کو سراہا

وزیراعلیٰ پنجاب کا اوساکا ایکسپو 2025 کا دورہ ،پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال، بہتر زندگی کے وژن کو سراہا

ایکسپو میں جان بچانے والے جدید آلات، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، اور خدماتِ عامہ میں بہتری سے متعلق ساز و سامان کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا،

اوساکا : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان میں منعقدہ اوساکا ایکسپو 2025 کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی پویلین آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ایکسپو 2025 کے تھیم "بہتر زندگی کے لیے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل" کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وژن دورِ جدید کی ضروریات اور عوامی بہبود کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ایکسپو میں جان بچانے والے جدید آلات، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، اور خدماتِ عامہ میں بہتری سے متعلق ساز و سامان کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا، جنہیں وزیراعلیٰ نے گہری دلچسپی سے دیکھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بھی جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل حل کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے عزم پر گامزن ہے۔ انہوں نے ایکسپو میں پاکستانی پویلین کی پیشکش کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان کے مثبت امیج اور تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔