لاہور: معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی ایک نئی قانونی مشکل میں پھنس گئیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے نمائندے نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے ایجنسی میں شکایت درج کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر کمیونٹی کے خلاف متنازع گفتگو اور مبینہ پراپیگنڈا کیا، جس سے افراد کے جذبات مجروح ہوئے۔
انکوائری کا آغاز ماریہ بی کی حالیہ ویڈیو کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے، ویڈیو ثبوت کے ساتھ پنجاب حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
NCCIA کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور تمام فریقین کا مؤقف سنا جائے گا۔