Get Alerts

رجب بٹ کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل، بیٹنگ ایپ کیس میں قانون کی یکسانیت کا مطالبہ

رجب بٹ کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل، بیٹنگ ایپ کیس میں قانون کی یکسانیت کا مطالبہ

اسلام آباد: معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ساتھی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کیس میں ان کا جسمانی ریمانڈ بڑھایا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

رجب بٹ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو گرفتار کیوں کیا گیا، مگر قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام کھلاڑیوں کے پاس بیٹنگ ایپس کے لوگو والی جرسیاں پہن رکھی تھیں، جبکہ یہ اشتہارات قومی ٹیلی ویژن پر بھی دکھائے گئے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑی مچھلیوں کے پیچھے کیوں نہیں جاتے،مزید کہا کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے بھی ان ایپس کی پروموشن کی ہوگی، مگر ایجنسیاں آسانی سے پکڑے جانے والوں کو ہی نشانہ بنا رہی ہیں۔

رجب بٹ نے ڈکی بھائی اور ان کے خاندان کے لیے ہمدردی کا بھی اظہار کیا، جنہیں اس مشکل وقت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔