Get Alerts

سی ڈی اے کی جانب سے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کی معلومات کے لیے موبائل ایپ متعارف

 سی ڈی اے کی جانب سے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کی معلومات کے لیے موبائل ایپ متعارف

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے لیے سہولت کے طور پر کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے "سی ڈی اے موبائل ایپ" لانچ کر دی ہے جس کے ذریعے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے روٹس اور اسٹاپس کی تفصیلات باآسانی حاصل کی جا سکیں گی۔

اب صارفین گوگل میپس پر بسوں کے روٹ اور اسٹاپ دیکھ سکیں گے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

ایپ میں سفری منصوبہ بندی، بسوں کے وقت اور سیاحتی معلومات شامل ہیں۔ ساتھ ہی صارفین کو اہم اعلانات اور روٹس میں ہونے والی تبدیلیوں کی فوری اطلاعات بھی ملیں گی۔

سی ڈی اے کے چیئرمین نے بتایا کہ مستقبل میں اس ایپ کے ذریعے کرایہ کی ادائیگی کا بھی فیچر متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوگل میپس پر الیکٹرک بسوں کو خاص رنگوں اور آسان وضاحت کے ساتھ دکھایا جائے گا تاکہ صارفین کو معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو۔

ٹیگز: