پانچ ماہ میں سمندری خوراک کی برآمد میں 17.40 فیصد اضافہ

پانچ ماہ میں سمندری خوراک کی برآمد میں 17.40 فیصد اضافہ

لاہور: سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 17.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال 2016-17کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 23.108 ملین ڈالر کا زائد زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2016کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات کا حجم 155.884 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2015کے دوران سمندری غذائوں کی برآمدات سے 132.776 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں