امریکہ ہمیں دھمکی نہ دے ، ہمارے تجربے سے سیکھے، خواجہ آصف

امریکہ ہمیں دھمکی نہ دے ، ہمارے تجربے سے سیکھے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی الزامات پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں الزام یا دھمکی نہ دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا بیان اقوام متحدہ میں سفارتی اور افغانستان جنگ میں ناکامی کا مظہر ہے۔ہمیں الزام یا دھمکی نہ دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھیں۔

f472ce9b55ce1d2af01542e960f9ee96



واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان، یمن اور ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف قرار داد پیش کی جو منظور کرلی گئی اور اس حوالے سے امریکا کو عالمی طور پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ امریکی نائب صدر نے بھی افغانستان کے دورے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کو پناہ دینے پر پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔