نیب نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا

نیب نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: نیب نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ انھیں آج تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔


تفصیلات کے مطابق ، احسن اقبال کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انھیں بروز منگل مورخہ 24 دسمبر کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے  گرفتاری سے پہلے میڈیا  سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ ناکام حکومت پر اٹھنے والی ہر آواز خاموش کرائی جا رہی ہے، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز احسن اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نیب کے بلوانے پر ضرور جائیں گے۔ سپورٹس سٹی منصوبہ میں کوئی کرپشن نہیں کی۔ میرا اس منصوبہ کے تعمیراتی کام سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کے بے بنیاد الزامات سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔