Get Alerts

عوام کو مبارک ہو آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا: پرویز الٰہی

عوام کو مبارک ہو آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا: پرویز الٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کہتے ہیں پنجاب کے عوام کو مبارک ہو آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا ، رات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون کی کوشش ناکام ہوگئی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل 58(2)b بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے اس قرارداد کی روشنی میں صدر سے درخواست کر رہے ہیں کہ گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور گورنر پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

ٹیگز:

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0