پاکستانی سکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

پاکستانی سکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

فلاڈیلفیا: پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ میں حذیفہ ابراہیم نے دوسری پوزیشن ضاصل کر کےچاندی کا تمغہ جیت اپنے نام کیا۔

حذیفہ ابراہیم نے لگاتار چھ میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

فائنل میں انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکی کھلاڑی رشی سریواستو نے کامیابی حاصل کی۔

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مصنف کے بارے میں