آلو کے ذریعے سفید بالوں کو سیاہ کریں،

آلو کے ذریعے سفید بالوں کو سیاہ کریں،

اسلام آباد: اگر آپ کے بال سفید ہورہے ہیں یا ابھی سفید ہونا شروع ہورہے ہیں تو آپ چند گھریلو ٹوٹکوں سے ان سے نجات پاسکتے ہیں اور دوبارہ اپنے بال کالے بنا سکتے ہیں۔ویسے تو کئی گھریلو ٹوٹکے ہوتے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے بال رنگ سکتے ہیں لیکن ہم آپ کو بہت ساری اجزاءکی جھنجٹ میں نہیں ڈالیں گے۔ آپ اپنے سفید بال کالے بنا سکتے ہیں وہ بھی صرف ایک سبزی کے ذریعے، جی ہاں! اور وہ ایک سبزی آلو ہے ۔

بالوں کو رنگنے کے لیے آلو کوکس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭سب سے پہلے پانچ عدد آلو لے لیں اور ان کو چھیل لیں۔

٭اب آلوﺅں کے چھلکوں کو ایک پیالے میں جمع کرلیں۔

٭ایک ساس پین میں ٹھنڈا پانی لیں اور اس میں آلو کے چھلکے ڈال دیں۔

٭اب چھلکوں کو ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک کے لیے ابال لیں۔

٭پانچ منٹ بعد چولھا بند کردیںاور آلو ﺅں کے چھلکوں کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

٭اب چھلکوں کو علیحدہ کرلیں اور اس کے پانی کو بھی علیحدہ کرلیں۔

٭ اب اس پانی میں روزمیری اور لیونڈر کے تیل کے چند قطرے شامل کرلیں ۔ اب اس مکسچر کوجار یا بوتل میں ڈال دیںاور ڈھکن کو ٹائٹ سے بند کردیں۔

٭ اب اس مکسچر کو سر دھونے کے بعد استعمال کریں، مثال کے طور پر اپنے بالوں پر شیمپو کرنے کے بعد آلو کے چھلکے والے پانی سے اپنے بالوں کودوبارہ دھو لیں۔

اس عمل کے ذریعے آپ کے سفید بال اگنا بند ہو جائیں گے اور آپ کو اپنے کالے بال واپس مل جائیں گے۔ لہذا آلوکے چھلکوں سے اپنے بال کالے بنائیں اور ٹینشن کو دور بھگائیں۔