پاکستان کے سینئر اداکار فاروق ضمیر انتقال کر گئے

 پاکستان کے سینئر اداکار فاروق ضمیر انتقال کر گئے

لاہور : 90 کی دہائی میں پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے  پاکستان کے سینئر اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔
 سینئر اداکار اروق ضمیر جو کچھ عرصے سے علیل اور لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے آج شام انتقال کرگئے۔ فاروق ضمیر کے انتقال پر پاکستان کے فنکاروں اور ادیبوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رانی ، گڈریا، سراغ زندگی اور 93 شمالی جیسے ڈراموں میں اداکاری کرکے شہرت سمیٹی جبکہ ان دنوں وہ نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی کام کر رہے تھے۔