تحریک انصاف کو بڑا ریلیف، فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Big relief for PTI, Faisal vawda allowed to contest Senate elections
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں بڑا ریلیف ملا ہے کیونکہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے فیصل واوڈا کو اہل قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست گزار قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی تھی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے میڈیا نمائندوں کو کمرے سے باہر جانے کا حکم دیتے ہوئے اس کی کوریج سے روک دیا۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف یہ درخواست پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر کرائی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست میں نااہلی کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکی شہریت کے حامل ہیں لیکن انہوں نے یہ اہم چیز سب سے چھپائی۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر پر جانبداری الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انہوں نے فیصل واوڈا کیخلاف ہمارے اعتراضات کو سنے بغیر ہی انھیں اہل قرار دیدیا جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔