49 سالہ خاتون کے ہاں چھ جڑواں بچوں کی پیدائش

49 سالہ خاتون کے ہاں چھ جڑواں بچوں کی پیدائش
سورس: File photo

ابوجہ،نائیجریا میں 49 سالہ خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش 

نائیجریا میں 49 سالہ ڈیکنیس ڈورس لیوی نے چار لڑکیوں اور دولڑکوں کو جنم دیا ہے ۔خاتون کے ہاں چار سال قبل بھی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی ۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جڑواں بچوں کے والدین نے چھ بچوں کے نام انگریزی حرف ایم سے شروع ہونے والے نام رکھے ہیں یعنی مریکل، میرسی، میرٹ، ماروس، مارویلز اور میرابل۔ جوڑے کے 8 بچے ہوچکے ہیں جس پروہ بہت خوش ہیں۔

 حیران کن طور پر بچوں کی پیدائش گھر پر ہی ہوئی جس میں محلے کی چند خواتین نے مدد کی تھی۔ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن کی شادی 1994 میں ہوئی تھی تاہم وہ 21 برس تک ماں بننے سے محروم رہیں۔ پہلی بار 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے بتایا کہ 21 سال بعد جڑواں اور اب 6 بچوں کی پیدائش کی وجہ دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج اور مساج ہے۔ یہ اولاد سے محروم جوڑوں کے علاج کا مقامی طریقہ ہے جو صدیوں سے رائج ہے۔

واضح رہے کہ 2009 میں امریکی خاتون بیک وقت 8 بچوں کو جنم دیکر امریکا میں ہی 1997 میں 7 بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ توڑا تھا جو تاحال برقرار ہے۔