پورٹیبل وینٹی لیٹر ،وہیل چیئر استعمال کرنے والے کا کرکٹ جنون ،رامیز راجہ نے ویڈیو شیئر کر دی 

پورٹیبل وینٹی لیٹر ،وہیل چیئر استعمال کرنے والے کا کرکٹ جنون ،رامیز راجہ نے ویڈیو شیئر کر دی 

لاہور:پی ایس ایل کا بخار ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے ،ایسے میں سپیشل پرسن معید نے بھی چیئرمین پی سی بی سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہیل چیئر کیساتھ پورٹیبل وینٹی لیٹر بھی استعمال کرتا ہوں لیکن وینٹی لیٹر کیلئے انہیں سٹیڈیم میں بجلی کا کنکشن درکار ہو گا ،اگر چیئر مین پی سی بی اس کا بندو بست کر دیں تو وہ با آسانی اپنے کرکٹ کا جنون پورا کر سکتے ہیں ۔

چیئرمین پی سی بی نے  جیسے ہی سپیشل پرسن معید کا ٹوئٹ دیکھا تو اس کیلئے نہ صرف بجلی کا انتظام کیا بلکہ اُسے چیئرمین باکس میں ہی بلا لیا جہاں معید نے بیٹھ کر لائیو میچ دیکھا۔

معید نے دو روز قبل ٹوئٹر پر  چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے اپیل کی تھی میں وہیل چیئر کے ساتھ پورٹیبل وینٹی لیٹر استعمال کرتا ہوں، انضمام الحق انکلوژر کا ٹکٹ بک کیا ہے لیکن مجھے وینٹی لیٹر کوچارج کرنے کے لیے بجلی کا کنکشن چاہیے۔

چیئرمین رمیز راجہ نے معید کے ٹوئٹ پر اسے چیئرمین باکس میں ہی بلالیا،رمیز راجہ نے پورٹیبل وینٹی لیٹر کے چارجنگ پر لگے ہونے کی ویڈیو بھی اپلوڈ کردی۔چیئرمین پی سی پی نے کہاکہ امید کرتا ہوں معید آپ میچ کو بھرپور انجوائے کررہے ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں