Get Alerts

وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے وزیراعظم ہاو¿س میں ہو گا جس میں عسکری و سول قیادت شریک ہو گی جبکہ اجلاس میں ملکی امن وامان کی صورتحال پر غور ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پشاور دھماکے، کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دینے کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کردہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ 

ٹیگز: