آئی ایم ایف کو خط لکھ کر تحریک انصاف نے ملک دشمنی کی: اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کو خط لکھ کر تحریک انصاف نے ملک دشمنی کی: اسحاق ڈار

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر تحریک انصاف ملک دشمنی ثابت کررہی ہے ۔معاشی حالات کو درست کرنا بڑا چیلنج ہے ۔ہمیں مل جل کر عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہے ۔

رہنما ن لیگ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ2017 میں پاکستان کی معیشت 24 ویں نمبرپر تھی ۔ن لیگ کے دور میں ملک میں مہنگائی 4فیصد تھی ۔اسپیکر پہلے ہی تاخیر سے اسمبلی میں پہنچے۔کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری ہوا یا نہیں،یہ کام آج اسپیکر کا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ  دیا ہے جو آج پہنچ جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں