Get Alerts

آئی سی سی نے آئندہ بورڈ ،کمیٹی اجلاسوں کے لیے قطر کو میزبان ملک منتخب کر لیا

 آئی سی سی نے آئندہ بورڈ ،کمیٹی اجلاسوں کے لیے قطر کو میزبان ملک منتخب کر لیا

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آئندہ بورڈ اور کمیٹی اجلاسوں کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ کو میزبان ملک منتخب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس 25 سے 27 مارچ تک دوحہ میں منعقد ہوں گے، جس میں آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز، رکن ممالک کے چیف ایگزیکٹوز اور سینئر قیادت شریک ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق، ان اجلاسوں میں عالمی کرکٹ کے موجودہ حالات، مستقبل کے منصوبوں، پالیسی معاملات اور کھیل کے فروغ کی حکمت عملی پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔ آئی سی سی نے اس فیصلے کو قطر میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے کردار کے طور پر دیکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، 2020 کے بعد سے قطر میں کرکٹ کی مقبولیت میں 447 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ اس کھیل کی تیزی سے بڑھتی پذیرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسکول اولمپک پروگرام میں کرکٹ کی شمولیت کو بھی ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو نئے مواقع ملے ہیں۔

آئی سی سی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ گراس روٹس سطح پر کی جانے والی سرمایہ کاری اور ابھرتی ہوئی منڈیوں پر توجہ دینے کی حکمت عملی سے کرکٹ کو نیا جوش ملا ہے، اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: