Get Alerts

فضائی دفاعی نظام کی بحالی ، ایران نے روس سے ’وربا‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا

 فضائی دفاعی نظام کی بحالی ، ایران نے روس سے ’وربا‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا

تہران : ایران نے اسرائیل کے ساتھ گزشتہ برس جنگ کے دوران تباہ ہونے والے اپنے فضائی دفاعی نظام کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ خفیہ طور پر ایک 60 کروڑ ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق، اس معاہدے کے تحت ایران روس سے جدید کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے میزائل خریدے گا۔

رپورٹس کے مطابق، یہ معاہدہ 2022ء کے دسمبر میں ماسکو میں طے پایا اور اس کے تحت روس ایران کو تین سال کے دوران 500 وربا لانچ یونٹس اور 2500 نائن ایم 336 میزائل فراہم کرے گا۔ وربا روس کے جدید ترین پورٹیبل فضائی دفاعی نظاموں میں شامل ہے اور یہ کندھے پر رکھ کر فائر کیا جانے والا انفراریڈ گائیڈڈ میزائل ہے، جو کروز میزائلوں، کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اخبار کا مزید کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ایئر ڈیفنس سسٹم کی ترسیل تین مرحلوں میں 2027ء سے 2029ء کے درمیان مکمل کی جائے گی، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان سسٹمز کی محدود تعداد پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہے۔

ٹیگز: