کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 336 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں بہتری کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔