Get Alerts

پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز

پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز

لاہور : پنجاب میں پہلی بار مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد مرحومین کی میت کو ہسپتال سے گھر تک پہنچانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اس سروس کے آغاز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے سروس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس سروس کے تحت پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم ایک وین دستیاب ہوگی جس سے مرحوم کے اہل خانہ ہسپتال سے گھر تک میت مفت منتقل کر سکیں گے۔ اس کے لیے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے یا ہسپتال کے کاؤنٹر سے سروس حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو ریگولائز کرنے کی بھی منظوری دی اور ان کے نرخوں کو متعین کرنے کے لیے تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

میت منتقلی سروس کی مانیٹرنگ سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی، اور اس میں مرحومین کو ہسپتال سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔

ٹیگز: